کانگریس نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر تبصرہ کرنے کے لئے وزیر اعظم
نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے
کے وقار کو بار بار ٹھیس پہنچایا ہے اور وہ سیاسی بحث کو
ناقابل قبول سطح
تک نیچے لے آئے ہیں ۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں الزام
لگایا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔ان سے اپنی تنقید برداشت نہیں ہو پاتی ہے۔